۔۱۱۔ ۱۲ ربیع الآخر کو حضرت غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲعلیہ کے فضائل و مناقب اور آپ کی کرامات کو بیان کرنے کے لئے یہ جلسہ منعقد کیا جاتا ہے حدیث شریف میں ہے کہ صالحین کے ذکر کے وقت رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوا کرتا ہے۔ (کشف الخفاء،حرف العین المھملہ، رقم۱۷۷۰،ج۲،ص۶۵)
لہٰذا یہ جلسے بھی جائز اور بہت ہی بابرکت ہیں اور بلا شبہ ثواب کے کام ہیں