مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہئے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہ ، کہیں ۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور قُلْ ھُوَ اللہ شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے ( یعنی جھگڑا نہیں ہوتا ) اور روزی میں بَرَکت بھی۔
( مِراٰۃالمناجِیح ج ۶ ص ۹)
یا الہٰی ہر گھڑی شیطان سے محفوظ رکھ
دے جگہ فردوس میں نِیْران ۱؎ سے محفوظ رکھ
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1)نیران یعنی دوزخ