گردان ترجمہ صیغہ
لِیُفْعَلَنْ چاہے کہ ضرور کیا جائے وہ ایک مرد صیغہ واحد مذکر غائب
لِیُفْعَلُنْ چاہے کہ ضرور کئے جائیں وہ سب مرد صیغہ جمع مذکر غائب
لِتُفْعَلَنْ چاہے کہ ضرور کی جائے وہ ایک عورت صیغہ واحد مؤنث غائب
لِتُفْعَلَنْ چاہے کہ ضرور کیا جائے تو ایک مرد صیغہ واحد مذکر حاضر
گردان ترجمہ صیغہ
لِتُفْعَلُنْ چاہے کہ ضرور کئے جاؤ تم سب مرد صیغہ جمع مذکر حاضر
لِتُفْعَلِنْ چاہے کہ ضرور کی جائے تو ایک عورت صیغہ واحد مؤنث حاضر
لِأُفْعَلَنْ چاہے کہ ضرور کیا جاؤں میں ایک(مرد یا عورت ) صیغہ واحد متکلم(مذکرومؤنث)
لِنُفْعَلَنْ چاہے کہ ضرور کئے جائیں ہم سب(مردیا عورت) صیغہ جمع متکلم(مذکرومؤنث)
سوالات
سوال نمبر ۱:۔فعل امر کی تعریف اور اس کی اقسام بیان فرمائیں۔
سوال نمبر ۲:۔امرحاضرمعروف ،امرمتکلم معروف اور امرغائب معروف بنانے کا طریقہ بیان کیجئے ۔
سوال نمبر ۳:۔فعل امر مجہول کس طرح بناتے ہیں؟
سوال نمبر ۴:۔بتائیں کیا فعل امر پر بھی نون ثقیلہ و خفیفہ داخل ہوتے ہیں؟
تنبیہ:
ضَرْبٌ(مارنا)مصدر سے مذکورہ بالا تمام گردانیں اپنی کاپی پر خوش خط لکھیں۔