گائے کے گوشت کاتحفہ

    اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے رِوایت ہے کہ دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن عَزَّوَجَلّ َوصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وا ٰلہٖ و سلَّم کی خدمت میں گائے کا گوشت حاضِر کیا گیا ،کسی نے عَرض کی، یہ گوشت حضرتِ سَیِّدَتُنا بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر صَدَقہ ہوا تھا۔فرمایا : ھُوَ لَھَا صَدَقَۃٌ وَلَنَا ھَدِیَّۃٌ۔ یعنی یہ بریرہ کے لیے صَدَقہ تھا ہمارے لیے ہدِیّہ ہے۔
(صحیح مسلم ،کتاب الزکوٰۃ،الحدیث ۱۰۷۵ ص ۵۴۱ )
Exit mobile version