اولادِنرینہ نصیب ہوگئی:

اولادِنرینہ نصیب ہوگئی:

    حضرت شاہ ابو المعالی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں ایک شخص نے حضرت سیدناغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت عالیہ میں حاضر ہو کر عرض کیا:”آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے اس دربارمیں حاجتیں پوری ہوتی ہیں اوریہ نجات پانے کی جگہ ہے پس میں اس بارگاہ میں ایک لڑکا طلب کرنے کی التجا کرتا ہوں۔” تو سرکارِبغداد،حضورِغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:”میں نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا کردی ہے کہ اللہ عزوجل تجھے وہ چیز عطا فرمائے جو تو چاہتا ہے۔” 
    وہ آدمی روزانہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس شریف میں حاضر ہونے لگا،قادر
مطلق کے حکم سے اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی، وہ شخص لڑکی کو لے کر خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا: ”حضور والا(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)!ہم نے تو لڑکے کے متعلق عرض کیا تھا اور یہ لڑکی ہے۔” تو حضرت سیدناغوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا:”اس کو لپیٹ کر اپنے گھر لے جاؤ اورپھر پردہ غیب سے قدرت کا کرشمہ دیکھو۔”تو وہ حسب ارشاد اس کو لپیٹ کر گھر لے آیا اور دیکھا تو قدرت الٰہی عزوجل سے بجائے لڑکی کے لڑکا پایا۔”(تفریح الخاطر،ص۱۸)
Exit mobile version