۔۔۔۔۔مرفوعات ومنصوبات ومجرورات۔۔۔۔۔

جملہ خواہ اسمیہ ہو یا فعلیہ اسمیں موجود اسماء يا تومرفوع ہونگے یا منصوب یا مجرور۔ چنانچہ مرفوعات ،منصوبات اور مجرورات بیان کیے جاتے ہیں۔ 
مرفوعات:
    یہ کل آٹھ ہیں: ۱۔فاعل ۲۔نائب الفاعل ۳۔ مبتدا ۴۔خبر ۵۔ افعال ناقصہ کااسم ۶۔ ماولا المشبھتان بلیس کا اسم ۷۔ حروف مشبہ بالفعل کی خبر ۸۔ لائے نفی جنس کی خبر ۔
منصوبات:
    یہ کل بارہ ہیں: ۱۔ مفعول بہ ۲۔ مفعول مطلق ۳۔ مفعول لہ ۴۔ مفعول فیہ ۵۔ مفعول معہ ۶۔ حال ۷۔ تمییز ۸۔ مستثنی۹۔ افعال ناقصہ کی خبر ۱۰۔ماولا المشبھتان بلیس کی خبر ۱۱۔ حروف مشبہ بالفعل کااسم ۱۲۔ لائے نفی جنس کا اسم ۔
مجرورات:
یہ فقط دو ہیں :    ۱۔مضاف الیہ     ۲۔ مجرور بحرف جر
نوٹ:        مرفوعات ومنصوبات ومجرورات کی کل تعدادبائیس ہے۔ 
تنبیہ:
    مرفوعات ومنصوبات ومجرورات کی یہ تقسیم اسماء کے اعتبار سے ہے ورنہ فعل مضارع
بھی مرفوع ومنصوب ہوتاہے۔
Exit mobile version