شبِ قدر میں سُورۃُالقَدْر پڑھئے
امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں،”جو کوئی شَبِ قَدْر میں سُورۃُالقَدْر سات بار پڑھتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے ہر بلا سے مَحْفُوظ فرمادیتا ہے اور ستّر ہزار فِرِشتے اس کیلئے جَنَّت کی دُعاء کرتے ہیں اور جو کوئی (سال بھر میں جب کبھی ) جُمُعہ کے روز نَمازِ جُمُعہ سے قَبل تین بار پڑھتا ہے اللہ عَزَّوجَلَّ اُس روز کے تمام نَماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھتا ہے۔” (نُزہۃُ الْمَجَالِس ج۱ص۲۲۳)