حضرت سَیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَرْوِی ہے کہ دو۲جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک عورت کو نِکاح کا پیغام بھیجا تو اس نے
مَعْذرَت کرتے ہوئے عَرْض کی: مجھے آپ سے نِکاح میں کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ آپ تو مجھے سب سے زیادہ مَحْبُوب ہیں مگر میرے بچے ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ یہ آپ کے لیے تکلیف کا باعِث بنیں ۔1
……… اسد الغابة ،حرف السین،۷۰۳۸-سودة القرشية، ۷/ ۱۵۹، ملخصا