اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَعَاشِرُوۡہُنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ ۚ فَاِنۡ کَرِہۡتُمُوۡہُنَّ فَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّیَجْعَلَ اللہُ فِیۡہِ خَیۡرًا کَثِیۡرًا ﴿۱۹﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور ان سے اچھا برتاؤ کرو پھر اگر وہ تمہيں پسند نہ آئيں تو قريب ہے کہ کوئی چيزتمہيں نا پسند ہو اور اللہ اس ميں بہت بھلائی رکھے(۱)۔(پ۴، النسآء:۱۹ )
تفسير:
(۱) يعنی بد خلق يا بد صورت بيوی کو طلاق دينے ميں جلدی نہ کروممکن ہے کہ رب تعالیٰ اسی بيوی سے ايسی لائق اولاد دے جس ميں تمہارے لئے بہت خير ہو جائے۔ (تفسير نورالعرفان)