روزانہ نہانا یوں بھی صحّت کیلئے مفید ہے اور اگر آپ کو خارِش ہے توروزانہ کوئی سا صابون اچّھی طرح لگا کر نہایئے اور اگر سوکھی خارش ہو تو خوب مل کر بلکہ بازار سے نہانے کے استِعمال کا لمبے ہینڈل والا پلاسٹک کا برش خرید کر اس سے اچّھی طرح رگڑ کر غسل کیجئے۔ جو کپڑے اُتارے ہیں وہ دھوپ میں ڈالدیجئے تاکہ جراثیم مر جائیں۔ دوسرے دن نہا کر پہلے دن جو اُتارے تھے وہ پہن لیجئے اور آج جو اُتارے ہیں وہ دھوپ میں ڈالدیجئے۔ یہ عمل روزانہ جاری رکھئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل خارِش میں کافی راحت محسوس کریں گے۔ اگر دھوپ میں ڈالنا ممکن نہ ہو تو کسی بھی مناسب جگہ پر رسّی وغیرہ پر ڈالدیجئے مگر دھوپ زیادہ مفید ہے۔(میڈیکل اسٹورسے خارِش میں استِعمال کے خُصوصی صابون بھی مل سکتے ہیں)
(9)پیاز کا رس،خالص شہد اور نمک ملا کر کھرَل کرلیجئے اور خوب اچّھی طرح مِلا لیجئے روزانہ بَرَص(کوڑھ)کے داغوں پر لیپ کیجئے ۔ کچھ ہی عرصے میں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ داغ دُور ہو جائیں گے۔
(10)جو پھوڑا پھوٹتا نہ ہو اس پرپیاز کو کوٹ کر گرم کر کے باندھ دیجئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چند بار کے باندھنے سے پھوٹ جائے گا۔