منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
تیرگی میں چاندنی ہیں حضرتِ مدنی میاں
روشنی ہی روشنی ہیں حضرت ِمدنی میاں
وار دشمن کا کبھی بھی کار گر ہوتا نہیں
وہ دیوار آہنی ہیں حضرتِ مدنی میاں
جھولیاں بھر جائینگی فیضان اشرف سے سبھی
وہ سخی ابن ِ سخی ہیں حضرتِ مدنی میاں
عارف حق اور امیر کاروانِ اشرفی
معرفت کی چاشنی ہیںحضرت مدنی میاں
ہاتھ پھیلائے کہاں صوفیؔبتائے تو کوئی
جب ولی ابن ولی ہیں حضرت مدنی میاں