عمامہ کیسا ہونا چاہیے
سَخت ٹوپی پر بندھے بندھائے عمامے کا استِعمال بھی اس کے اندر بد بُو پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر ہو سکے توباریک ململ کے ہلکے پُھلکے کپڑے کاعمامہ شریف استِعمال کیجئے اور اس کیلئے کپڑے کی ایسی ٹوپی پہنئے جو سر سے چِپڑی ہوئی ہو۔ کہ ایسی ٹوپی پہننا بھی سُنّت ہے۔بندھا بندھایا عمامہ شریف سر پر رکھ لینے اور اُتار کر رکھ دینے کے بجائے باندھتے وقت سنّت کے مطابِق ایک ایک پیچ کر کے باندھئے اور اِسی طرح کھولنے کی ترکیب کیجئے اِس طرح کرنے سے بحکمِ احادیث ہر بار باندھتے ہوئے ہر پیچ پر ایک نیکی اور ایک نور ملے گااور ہر بار اُتارنے میں (جبکہ دوبارہ باندھنے کی بھی نیّت ہو تو) ایک ایک گناہ اُترے گا (ماخوذ از کنزالعمال ج۱۵ص۱۳۲،۱۳۳ ،الحدیث۴۱۱۳۸،۴۱۱۲۶دارالکتب العلمیۃ بیروت) اور بار بار ہوا لگنے کی وجہ سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بد بُو بھی دُور ہوگی۔ عمامہ و سر بند شریف، چادر اور لباس وغیرہ کو اُتار کر دھوپ میں ڈالنے سے بھی پسینے وغیرہ کی بد بُو دُور ہو سکتی ہے۔نیز ان پر اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ عُمدہ عِطر لگاتے رہنا بھی بد بُو کو دُور کر سکتا ہے۔ضمناً عطر لگانے کی نیّتیں اور مواقع بھی مُلا حظہ فرما لیجئے: