قُربِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ ٗ
ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ انور صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمنے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کو تَعَـــجُّبہواکہ یہ کون ذِی مرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص۱۲۵)