سب سے بہترین عِلاج اللہ عَزَّوَجَلّ َکے حبیب، حبیبِ لَبیب، طبیبوں کے طبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاتجویز فرمودہ ہے اور وہ یہ کہ ” بھوک کے تین حصّے کر لئے جائیں ایک حصّہ غذا ،ایک حصّہ پانی اور ایک حصّہ ہوااور سانس۔ ”
(کَنْزُ الْعُمَّال ج 15 ص110رقم 40813دارالکتب العلمیۃ بیروت)
اگر کھانے میں یہ طریقہ اپنا لیاجائے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کبھی بدن موٹا ہو گا نہ کبھی گیس ، بادی، پیٹ میں گڑ بڑ، قبض وغیرہ کا عارِضہ ۔ مگر ہائے !لذَّت خورنَفْس کی حیلہ بازیاں ؎
رضاؔ نَفس دشمن ہے دم میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چَند رانے والے