حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ الاکرم کی عید
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَقبول بندوں کی ایک ایک ادا ہمارے لئے مُوجِبِ صد درسِ عِبرت ہوتی ہے۔ اَلْحمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے حُضُور سَیِّدُنا غوثِ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرمکی شان بے حد اَرفَع واعلیٰ ہے ، اِس کے باوُ جُودآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے لئے کیا چیز پیش فرماتے ہیں! سنئے اور عِبرت حاصِل کیجئے ۔
خَلْق گَویَد کہ فَر د ا روزِ عِیْد اَسْت خُوشی دَر رُوحِ ہر مؤمِن پَدِیْد اَسْت
دَراں رَوزے کہ بااِیماں بَمِیْرَم مِرا دَر مُلک خُودآں رَوزِ عِیْد اَسْت
یعنی”لوگ کہہ رہے ہیں،”کل عید ہے!کل عید ہے!”او رسب خوش ہیں۔ لیکن میں تو جِس دِن اِس دنیا سے اپنا اِیمان سلامت لے کر گیا ،میرے لئے تو وُہی دِن عِید ہوگا ۔’ ‘
سبحٰنَ اللہ !(عَزَّوَجَلَّ) سبحٰنَ اللہ !(عَزَّوَجَلَّ)کیا شانِ تَقویٰ ہے ! اتنی بڑی شان کہ اَوْلیاءِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کے سَردار! اور اِس قَدَر تَواضُع
واِنکِسار ! !اس میں ہمارے لئے بھی دَرْسِ عبرت ہے اور ہمیں سمجھا یا جا رہا ہے کہ خبردار ! ایمان کے مُعامَلہ میں غفلت نہ کرنا ،ہر وَقت ایمان کی حِفاظت کی فِکر میں لگے رہنا، کہیں ایسا نہ ہوکہ تمہاری غفلت اورمَعصِیَت کے سَبَب ایمان کی دَولت تمھارے ہاتھ سے نِکل جائے ۔
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
رضاؔ کا خاتِمہ بِالْـخیر ہوگا
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اگر رحمت تِری شامِل ہے یا غوث
(حدائقِ بخشش)