سخاوت کی ایک مثال :

سخاوت کی ایک مثال :

    ایک دفعہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک شخص کو کچھ مغموم اور افسردہ دیکھ کر پوچھا:” تمہارا کیا حال ہے؟” اس نے عرض کی:” حضور والا! دریائے دجلہ کے پار جانا چاہتا تھا مگر ملاح نے بغیر کرایہ کے کشتی میں نہیں بٹھایا اور میرے پاس کچھ بھی نہیں۔” اتنے میں ایک عقیدت مند نے حضورغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر تیس دینار نذرانہ پیش کیاتو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے وہ تیس دینار اس شخص کو دے کر فرمایا:” جاؤ! یہ تیس دینار اس ملاح کو دے دینا اور کہہ دینا کہ” آئندہ وہ کسی غریب کو دریا عبور کرانے پر انکار نہ کرے۔”( اخبارالاخیار،ص۱۸)
Exit mobile version