مسجدوں کو صاف رکھنے کا حکم ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نَماز واعتِکاف کیلئے کعبہ مُشَرَّفہ کی پاکیزگی اور صفائی کاخودربِّ کعبہ عَزَّوَجَلّ َکی طرف سے فرمان جاری کیا گیا ہے ۔ مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرما تے ہیں: معلوم ہو اکہ مسجِدوں کو پاک صاف رکھا جائے ، وہاں گندگی اور بد بو دار چیز نہ لائی جائے یہ سنّتِ انبیاء ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اعتِکاف عبادت ہے اور پچھلی اُمتّوں کی نَماز و ں میں رکوع سُجود دونوں تھے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجدوں کا مُتولی ہونا چاہئے اور متولی صالِح (پر ہیز گار)انسان ہونا چاہئے ۔ مزید آگے فرماتے ہیں: طواف و نماز و اعتکا ف بڑی پرانی عبادتیں ہیں جو زمانہ ابراہیمی میں بھی تھیں۔ (نورالعرفان ص ۲۹)