جنتی پھل
امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے،امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین ، سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین،مُحِبُّ الفُقَراءِ وَالْمَساکِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے:” جس کو روزے نے کھانے یا پینے سے روک دیاکہ جسکی اسے خواہِش تھی تو اللہ تعالیٰ اسے جنّتی پھلوں میں سے کھلائے گا اور جنّتی شراب سے سَیراب کریگا۔” (شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۰حدیث۳۹۱۷)