تبصرہ امام احمد رضا خدمات و اثرات

*تبصرہ: امام احمد رضا خدمات اور اثرات*
تحریر: ابوزہ رضوی، مانچسٹر یوکے
ناشرین: رشدالایمان فاؤنڈیشن سمندری
ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل کراچی
باہتمام: محمد شرافت علی قادری رضوی
*بموقع : صد سالہ عرس اعلٰی حضرت علیہ الرحمۃ*
ایک صدی گزر گئی….. امام اہلِ سُنّت اعلٰی حضرت کے علم و فضل پر تحقیق کا سفر جاری ہے…. اللہ تعالیٰ نے اعلٰی حضرت کو نوازا؛ ایسا کہ آفاق پر ان کی شخصیت چھائی ہوئی ہے…. یہ عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فیضان ہے…. یہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے مخلصانہ خدمات کی برکتیں ہیں….. کہ:
احمد رضا کی شمع فروزاں ہے آج بھی
علامہ ابوزہرہ رضوی- خانوادہ مولانا محمد یونس مالیگ کے چشم و چراغ ہیں….. صاحبِ قرطاس و قلم ہیں…. رضویات سے شغف رکھتے ہیں….. ان کے متعدد مقالات شائع ہو کر مقبولیت کی منزل پا چکے ہیں…… پیشِ نظر مقالہ "امام احمد رضا خدمات اور اثرات” بڑا مقبول ہوا….. اہلِ علم نے پسندیدہ نگاہوں سے دیکھا…… پہلا ایڈیشن رضا ریسرچ اینڈ پبلشنگ بورڈ مانچسٹر و نوری مشن مالیگاؤں سے شائع ہوا…. پھر سنی تبلیغی جماعت باسنی سے اشاعت ہوئی…. معارف رضا کراچی اور جہانِ رضا لاہور میں شائع ہوا….. رضائے مصطفیٰ اکیڈمی دھرن گاؤں ضلع جلگاؤں نے صد سالہ عرس اعلٰی حضرت پہ شائع کیا…. اسی مناسبت سے محمد شرافت علی قادری رضوی سمندری نے اشاعت کروائی….
مقالہ پُر مغز ہے…. ہمہ جہت پہلوؤں پر محیط ہے…. اعلٰی حضرت کی خدمات کا مدلل و علمی تعارف ہے….. علوم و فنون کی تعداد، مہارت، دسترس، مقبولیتِ عامہ، مختلف شعبوں میں خدمات، تلامذہ کی کاوشات، دعوتی مساعی، حدیث و فقہ میں ژرف نگاہی، شعری و ادبی اثاثے کا معیار، میادین درس و تدریس کے تابندہ نقوش…… غرض کہ درجنوں پہلوؤں کو سمیٹا گیا ہے…. خدمات کے عمدہ نتائج، شعبہ ہائے علم و فن پر اثرات بھی تمثیلاً ذکر کر دیے گئے ہیں…. مقالہ اختصار و جامعیت کے باوصف دل چسپ، علمی اور اسلوب کی لطافتوں سے آراستہ ہے……
ایسے مرقع کی اشاعت پر ناشر و مہتمم لائق تحسین و آفرین ہیں…..ایسی تحریریں شہر بہ شہر، کوٗ بہ کوٗ اشاعت کی جائیں….. تا کہ جہان میں فکرِ رضا کی چاندنی پھیل جائے…… (غلام مصطفیٰ رضوی، نوری مشن مالیگاؤں)
****

Exit mobile version