سونا بھی عبادت ہے
حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ بن اَبی اَوفٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، مدینے کے تاجور، دلبروں کے دلبر، محبوبِ ربّ ِاکبر عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مُنوَّر ہے،”روزہ دار کا سونا عبادت اور اسکی خاموشی تسبیح کرنا اور اسکی دعاء قَبول او راسکا عمل مقبول ہوتا ہے ۔” (شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۵حدیث۳۹۳۸)
سُبحٰن اللہ عَزّوَجَلَّ ! روزہ دار کس قَدَر بَخْتوَر ہے کہ اُس کا سونا بند گی ، خاموشی تسبیحِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ ، دعائیں اور اعمالِ حَسَنہ مقبولِ بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ ہیں۔
تیرے کرم سے اے کریم! کون سی شے ملی نہیں
جھولی ہماری تنگ ہے، تیرے یہاں کمی نہیں