عبدہ بنت خالد بن معدان کا بیان ہے کہ ہر رات حضرت خالد بن معدان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو انتہائی شوق و اشتیاق کے ساتھ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کبار،مہاجرین و انصار کو نام لے لے کر یاد کرتے اور یہ دعا مانگتے کہ یا اﷲ! میرا دل ان حضرات کی محبت میں بے قرار ہے اورمیرا اشتیاق اب حد سے بڑھ چکا ہے لہٰذا تو مجھے جلد وفات دے کر ان لوگوں کے پاس پہنچا دے۔ یہی کہتے کہتے ان کو نیند آ جاتی تھی۔ اﷲ اکبر ؎ (1) (شفاء شریف جلد۲ ص۱۷)
میں سو جاؤں یامصطفی کہتے کہتے
کھلے آنکھ صل علیٰ کہتے کہتے