بے حِساب اجر
حضرتِ سَیِّدُنا کَعبُ الاَ حباررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے،فرماتے ہیں،”بروزِقِیامت ایک مُنادی اسطرح نِداء کریگا ،ہر بَونے والے ( یعنی عمل کرنے والے)کو اس کی کَھیتی
(یعنی عمل) کے برابر اَجْر دیا جائے گا سوائے قُرآن والوں ( یعنی عالِمِ قُرآن) اور روزہ داروں کے کہ انہیں بے حد وبے حِساب اَجر دیا جائیگا ۔ ” (شُعُب الایمان ج۳ص۴۱۳حدیث۳۹۲۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا میں جیسا بوئیں گے وَیساکاٹیں گے ۔ عُلَما ئے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰیاور روزہ دار بَہُت ہی نصیب دار ہیں کہ بروزِقِیامت ان کو بے حِساب ثواب سے نوازا جائیگا۔