از اعلیٰ حضرت قبلہ بریلوی علیہ الرحمۃ
زہے عزت واعتلائے محمد
کہ ہے عرش حق زیرپائے محمد
مکاں عرش ان کا فلک فرش ان کا
ملک خادمان سرائے محمد
خداکی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد
عصائے کلیم اژدہائے غضب تھا
گروں کاسہارا عصائے محمد
خدا ان کو کس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لقائے محمد
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دلہن بن کے نکلی دعائے محمد
رضاپل سے اب وجدکرتے گزريے
کہ ہے رب سلم صدائے محمد