جمعہ کی ہر ہر گھڑی میں د س لاکھ کی مغفرت

حضرتِ سَیِدُنا عبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ مَحْبُوبِ ربُّ العٰلمین ، سیِّدُ الْاَنْبِیاءِ وَ الْمُرسَلین ، شفیعُ الْمُذْنِبیْن ِ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے، ”اللہ عَزَّوَجَلَّ ماہِ رَمَضان میں روزانہ اِفطار کے وَقت دس لاکھ ایسے گُنہگاروں کو جَہنّم سے آزاد فرماتا ہے جن پر گُناہوں کی وجہ سے جہنّم واجِب ہوچُکا تھا،نِیز شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ(یعنی جُمعرات کو غُروبِ آفتاب سے لے کر جُمُعہ کو غُروبِ آفتاب تک )کی ہر ہر گھڑی میں ایسے دس دس لاکھ گنہگاروں کوجہنَّم سے آزاد کیا جاتا ہے جو عذاب کے حقدار
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
قرار دئیے جاچُکے ہوتے ہیں۔ (کَنْزُ الْعُمّال ج ۸ص۲۲۳حدیث۲۳۷۱۶)
عِصیاں سے کبھی ہم نے کَنارہ نہ کیا پَر تُونے دِل آزُردہ ہمارا نہ کِیا
  ہم نے تَو جہنَّم کی بَہُت کی تجویز لیکن تِری رَحمت نے گوارا نہ کِیا
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ مُبارَکہ میں ربُّ الْاَنام عَزَّوَجَلَّ کے کس قَدَر عظیم الشّان اِنعام واِکرام کا ذِکْر ہے۔سُبحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! رَمَضانُ الْمبارَک میں روز انہ دس لاکھ ایسے گنہگاروں کی بخشِش ہوجایا کرتی ہے جواپنے گُناہوں کے سبب جہنَّم کے حَقدار قرار پاچکے ہوتے ہیں۔نیز شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ کی تو ہر ہر گھڑی میں دس دس لاکھ گنہگار عذابِ نار سے آزاد قرار دیئے جاتے ہیں۔اورپھر رَمَضانُ الْمبارَک کی آخِری شب کی تَو کیاخوب بَہار ہے کہ سارے ماہ رَمَضان میں جتنے بخشے گئے تھے اُس کے شُمار کے برابر گنہگار اُس ایک رات میں عذابِ نار سے نَجات پاتے ہیں۔اے کاش !اللہ تعالیٰ ہم گنہگاروں اور بدکاروں کو بھی اِن مَغفِرت یافتگان میں شامِل کرلے ۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

ٰ ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جب کہا عِصیاں سے میں نے سخت لاچاروں میں ہوں
                   جن کے پَلّے کچھ نہیں ہے اُن خریداروں میں ہوں
                   تیری رَحمت کیلئے شامِل گُنہگاروں میں ہوں
                 بول اُٹّھی رَحمت نہ گھبرا میں مَدد گاروں میں ہوں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
Exit mobile version