شمائم النعت / ڈاکٹرسراج احمدقادری
شمائم النعت / ڈاکٹرسراج احمدقادری
ڈاکٹرسراج احمدقادری ایک فعال اہلِ قلم کی حیثیت سے ادبی منظر نامے اور خاص طور پر نعتیہ ادبی فضا میں اپنی موجودگی کااحساس دلاتے رہتے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ’’شمائم النعت‘‘ ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے۔ اس کتاب میں شامل ڈاکٹرسراج احمدقادری کے ان مضامین کی تعدادزیادہ ہے۔جو سہ ماہی افکاررضاممبئی اورنعت رنگ کراچی میں شائع ہوئے ہیں۔جن میں نعت کی افادیت واہمیت پرخاطرخواہ روشنی ڈالی گئی ہے۔جوقاری کے دل ودماغ کومطمئن کرنے کے مکمل توانائی رکھتے ہیں۔اس کتاب میں بہترین مضامین کاانتخاب کیاگیاہے ،اصول نعت گوئی،نعتیہ ادب کاعروج وارتقا،امام احمدرضاکی نعت گوئی اورایسے قابل مطالعہ مضامین شامل ہیں ۔ڈاکٹرومولاناسراج احمدقادرینعت پر تنقید کو نہ صرف جائز بلکہ ازحد ضروری قرار دیتے ہوئے فن پارے کی نعتیہ شناخت آدابِ شریعت کے لحاظ، جذبۂ عشقِ رسولﷺ اور لسانی و شعری تقاضوں کی ہم آہنگی کو تنقیدِ نعت کے لیے اساس ٹھہرایا ہے۔ مصنف نے نعتیہ تنقید کے آداب، لوازم اور تقاضوں کو تفصیل سے نذرقارئین ہے۔
ڈاکٹرسراج احمدقادری کے مضامین کی شناخت ان کے بیان کی سادگی ہے۔ وہ علامتی اور استعاراتی زبان کے منت کش ہوئے بغیر سیدھی سچی بات کہدیتے ہیں اور اس انداز سے کہ دل میں ترازو ہوجائے۔اورکہیں کہیں مختلف اہل مسالک پہ بھی ہلکاساطنزکرجاتے ہیں جوان کے ہی قلم کا خاصہ ہے۔ نعت پر کام کرنے والے اہلِ ادب کے لیے بہرحال یہ کتاب کافی کارآمد ہے اور اسے پیش کرنے پر ڈاکٹرسراج احمدقادری یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ادارہ جہان نعت ڈاکٹرسراج احمدقادری صاحب سے مسقبل قریب میں ایک اور تنقیدی کتاب کی امیدرکھتاہے۔