مخارج (مخرج کی جمع )
لغوی معنیٰ : خارج ہونے کی جگہ
اصطلاحی معنیٰ : خیشوم کے وہ حصّے جہاں سے حروف ادا ہوتے ہیں ۔
کل حروف : کل حروف ۲۹ہیں ۔
کل مخارج : کل مخارج ۱۷ ہیں ۔
نوٹ : مخارج کی ادائیگی میں دانتوں اورتالو کا بھی اہم کردار ہے لہذا پہلے دانتوں کی تفصیل ذکر کی جاتی ہے ۔
عموماً انسان کے منہ میں ۳۲دانت ہوتے ہیں اوریہی مشہور ہے ۔ مگر قرّاء حضرات کے نزدیک کل دانتوں کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی دانت اورداڑھیں جس میں ۱۲دانت اور ۲۰داڑھیں ہیں۔