حرام کی کمائی کہاں جاتی ہے؟
مذکورہ دونوں لَرزہ خیز حکِایات سے وہ لو گ ضَرور دَرْسِ عِبرت حاصِل کریں جو ڈَنڈی مارتے او ر کم ماپ تَول کرتے ہیں۔مُسلمانو!ڈنڈی مار کر کم ماپ کر بَعض اَوقات بظاہِر مال میں کچھ زیادَتی نظر آبھی جاتی ہے مگر ایسی آمَدَنی کس کام کی! بسا اوقات دُنیا میں بھی اِس قِسْم کا مال وَبال بن جاتا ہے۔ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹروں کی فِیسوں،بیماریوں کی دواؤں،جیب کَتروں ،چوروں یا رِشوت خورَوں کے ہاتھوں میں یہ مال چلا جائے۔اور پھرمَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ آخِرت کا عذابِ شدید بھی بُھگتنا پڑ جائے۔
کرلے توبہ ربّ کی رَحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد