چُپ کا روزہ

چُپ کا روزہ

حُضورِ پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے”صَومِ وِصال”یعنی بِغیرسَحَری
کرنا،فُحش باتیں کرنا،گانے باجے سننا،گَالَم گَلُوچ کرنا، ناحق لڑائی جھگڑاکرنا، دَاڑِھی مُنڈانا یا ایک مُٹھّی سے گھٹانا یہ سب گناہ ہیں اورمسجِدمیں!وہ بھی حَالَتِ اِعتِکاف میں!!ظاہِرہے کہ اور بھی سخت گُناہ ہے۔ان گناہوں سے توبہ،سچّی توبہ ، ہمیشہ کیلئے توبہ کرنی چاہئیے۔
    اگرکسی نے حالتِ اِعتِکاف میں مَعاذ اللہ کوئی نَشہ آورچیزرات میں استِعمال کی تواس سے اِعتِکاف نہیں ٹوٹے گا۔نَشہ کرناحرام ہے اور اِعتِکاف میں توزیادہ گناہ ہے۔توبہ کرنی چاہئے۔

”یامصَطفیٰ” کے سات حُرُوف کی نِسبت سے مُلاحَظہ فرمایئے اِعتِکاف توڑنے کی سات۷ جائز صورَتیں

ان تمام صُورتوں میں اِعتِکاف فاسِد ہوجائے گااوراس کی قَضاء بھی لازِم ہوگی لیکن گناہ نہ ہوگا۔
اِعتِکاف کے دَوران کوئی ایسی بیماری پیداہوگئی جس کا علاج مسجِدسے باہَرنکلے بِغیرنہیں ہوسکتا تواِعتِکاف توڑناجائزہے۔ (رَدُّالْمُحْتَارج۳ ص ۴۳۸) کوئی آدَمی ڈُوب رہاہویاآگ میں جل رہاہوتو اِعتِکاف توڑ کر
ڈوبتے ہوئے کو بچائیں اورجلتے ہوئے کی آگ بُجھائیں۔    (رَدّالْمُحْتَارج۳ص۴۳۸)
جِہاد کیلئے اِعلانِ عام کردیاجائے(یعنی جِہاد فرضِ عَین ہوجائے) تو اِعتِکاف کوتوڑکر جِہاد میں شرکت کریں۔  (رَدّالْمُحْتَار ج۳ص۴۳۸)
اگرجَنازہ آجائے، کوئی اورنَماز پڑھنے والانہیں ہے تو اِعتِکاف توڑ کر (اِحاطہ مسجِدسے باہَرنکل کربھی)نَمازِ جَنازہ پڑھ سکتے ہیں۔           (رَدّالْمُحْتَارج۳ص۴۳۸)
کوئی شخص زبردستی نکال کر باہَر لے جائے مَثَلًاحَکُومَت کی طرف سے گَرِفتاری کاوَارَنٹ آجائے توبھی اِعتِکاف توڑناجائزہے جب کہ فوراً دوسری مسجِدمیں جاناممکن نہ ہو ۔      (رَدّالْمُحْتَار ج۳ص۴۳۸)
اگراپنے عزیز،مَحرَم یا زَوجہ کاانتِقال ہوجائے تونَمازِجنازہ کیلئے اِعتِکاف توڑسکتے ہیں۔(مگر قضاء کرناواجِب ہوجائے گا)    (حاشیۃالطحطاوی علی المراقی ص۷۰۳)
آپ اگر کسی مُعاملہ میں گواہ ہوں اورآپ کی گواہی پر فیصلہ موقُوف ہو تو آپ کیلئے یہ جائزہے کہ اِعتِکاف توڑکرگواہی دینے کیلئے جائیں اور حق دار کے حق کوضائِع ہونے سے بچائیں۔     (رَدّالْمُحْتَارج۳ ص۴۳۸)
Exit mobile version