سابقہ گناہوں کی بخشش
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار،شفیعِ روزِ شمارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ خوشبودارہے:
مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ’ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ (جامع صغیر ص۵۱۶الحدیث۸۴۸۰)
ترجَمہ:”جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔”