منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
مدنی میاں کی ذات تو ایسی دکھائی دے
کوزے میں جیسے ایک سمندر دکھائی دے
تقویٰ طہارت میں بے مثل آپ ہیں
واللہ ثانی بوحنیفہ دکھائی دے
حق کو بجھانے آندھیاں چلتی رہیں صدا
یہ اشرفی چراغ تو روشن دکھائی دے
صورت میں قادری تو سیرت میں چشتیت
مرشد مرا سبھی میں انوکھا دکھائی دے
قادرؔغلام مدنی کی کیا شان ہو بیاں
سب میں انوکھا سب میں نرالا دکھائی دے