محمد بن حاطب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ایک صحابی ہیں یہ بچپن میں اپنی ماں کی گود سے آگ میں گر پڑے اور کچھ جل گئے، ان کی ماں ان کو لے کر خدمت اقدس میں آئیں تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن ان پر مل کر دعا فرمادی ۔ محمد بن حاطب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ماں کہتی تھیں کہ میں بچے کو لے کر وہاں سے اٹھنے بھی نہیں پائی تھی کہ بچے کا زخم بالکل ہی اچھا ہو گیا۔(1)(مسند ابن حنبل جلد ۴ص۲۵۹وخصائص کبریٰ جلد ۲ص۶۹)