اعتکاف کس مسجد میں کرے؟

اعتکاف کس مسجد میں کرے؟

اِعتِکاف کیلئے تمام مساجِد سے مسجِدُالْحرام شریف افضل ہے، پھر مسجِدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف عَلٰی صَاحِبِہَاالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پھر مسجِداقصٰی شریف (بیتَ الْمُقَدَّس )پھرایسی جامع مسجِد جس میں پنج وقتہ باجماعت نَمازہوتی
ہو۔اگرجامِع مسجِدمیں جماعت نہ ہوتی ہو تو پھراپنے مَحَلّہ کی مسجِد میں اعتِکاف کرناافضل ہے۔
                (فتحُ القدیر ج۲ ص۳۰۸)
جامعِ مسجِد ہونااعتِکاف کے لئے شَرط نہیں بلکہ مسجِدِجماعت میں بھی ہوسکتا ہے۔مسجِدِجماعت وہ ہے جس میں امام ومُؤَذِّن مقرَّرہوں اگرچہِ اس میں پنجگانہ نَماز نہ ہوتی ہواورآسانی اس میں ہے کہ مُطلَقاً ہرمسجِدمیں اعتِکاف صحیح ہے۔اگرچِہ وہ مسجدِ جماعت نہ ہو۔  (رَدُّالمُحتَارج۳ص۴۲۹) خُصوصاًاِس زمانے میں کہ بعض مسجِدیں ایسی ہیں کہ جن میں نہ امام ہیں نہ مُؤَذِّن۔
 (بہارشریعت حصہ۵ص۱۵۱)
Exit mobile version