٭(۳)۔۔۔۔۔۔رباعی مجرد کا صرف ایک باب ہے : فَعْلَلَۃٌ۔
اس کی علامت اور بنانے کا طریقہ:
٭۔۔۔۔۔۔فَعْلَلَۃٌ:
باب فَعْلَلَۃٌ کی ماضی میں چار حروف ہوتے ہیں اور چاروں اصلی ہوتے ہیں، جیسے بَعْثَرَ بروزن فَعْلَلَ۔
بنانے کا طریقہ:
رباعی کے مصدر سے زوائد کو حذف کر کے اسے فَعْلَلَ کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے بَعْثَرَۃٌ(بکھیرنا)سے بَعْثَرَ۔
فائدہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔باب فَعْلَلَۃٌ کے مصادر فَعْلَلٰیاور فِعْلالٌکے وزن پر بھی آتے ہیں ۔ جیسے قَہْقَریٰ(پیچھے کی طرف لوٹنا)اور زِلْزَالٌ(بھونچال آنا)
٭(۴)۔۔۔۔۔۔رباعی مزید فیہ کے تین ابواب ہیں:(۱) تَفَعْلُلٌ (۲) اِفْعِلَّالٌ
(۳) اِفْعِنْلالٌ۔