آج کل”رِکِٹْس”نامی بیماری بچّوں میں عام ہوتی جارہی ہے، اس کی وُجوہات میں سے خُوراک میں وٹامِن ڈی3 (VITAMIN D3)کی کمی بھی شامِل ہے ،مگر سب سے بڑی وجہ تنگ مَحَلّوں اور چھوٹی چھوٹی گلیوں کے اندر بڑی بڑی عمارَتوں کے بند گھروں میں رہائش ہے ۔ کیونکہ ایسی جگہوں پرسورج کی اَلْٹَراوائیلِٹ شُعاعیں ULTRA VOILET RAYS صحيح طور پرانسانی جسم تک نہیں پُہنچ پاتیں اور نتیجتاً بچّہ RICKETS(رِکِٹْس)کا شکار ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو اس کی ہڈیوں میں ایک یا ایک سے زیادہ مختلف نَوعِیَّت کے نَقْص(عیب)پیدا ہوجائیں گے۔