اس کی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں ۔ (۱) غُنّہ مُظْھَرَہ (۲) غُنّہ مُخَفّفٰی
(۱)غُنّہ مُظْھَرَہ: اس غنہ کی آواز ظاہر ہوتی ہے یہ غنہ ”ن”اور”میم” مشدد میں استعمال ہوتاہے یہ غنہ اپنے مخرج سے جم کرادا ہوتاہے یعنی زبان نون یا میم کے مخرج سے جم کر لگتی ہے ۔(مطلب یہ ہے کہ اس غنہ میں نون اورمیم کی ذات کا اظہار ہوتاہے کہ مخرج سے قوی تعلق رہتاہے ) مثلاً اَنَّ = عَمَّ
(۲)غُنّہ مُخَفّفٰی :اس غنہ کی آواز پوشیدہ ہوتی ہے یہ غنہ ادا کرتے وقت زبان
مخرج سے تھوڑا سا ہٹ کر لگتی ہے ۔(یعنی اس غنہ میں نون اورمیم کی ذات چھپ جاتی ہے کہ مخرج سے ان کاتعلق کمزور ہوتاہے ) مثلاً اَنْتَ