سوال:جو زمین کسی کی مشترکہ ملکیت ہوتو عشر کو ن ادا کریگا ؟
جواب:عشر کی ادائیگی میں زمین کا مالک ہونا شرط نہیں ہے بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے اس لئے جو جتنی پیداوار کا مالک ہو گا وہ اس پیداوار کا عشر ادا کریگا۔فتاویٰ شامی میں ہے کہ ”عشر واجب ہونے کے لئے زمین کا مالک ہو نا شرط نہیں بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے کیونکہ عشر پیداوار پر واجب ہو تا ہے نہ کہ زمین پر،اور زمین کا مالک ہو نا یا نہ ہونا دو نو ں برابر ہے۔” (ردالمحتار،کتاب الزکوۃ،باب العشر،ج۳،ص۳۱۴ )