ابو الحسن عراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور شب قدر
بَعض بُزُرگوں نے حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابُو الْحَسن عِراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد نَقل کیا ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،میں جب سے بالِغ ہوا ہوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے شبِ قَدْر کو نہ دیکھا ہو۔پھر اپنا تجرِبہ ارشاد فرماتے ہیں،”جب کبھی اتوار یا بُدھ کو پہلا روزہ ہوا تَو اُنتیسویں شب ، اگرپیر کا پہلا روزہ ہو ا تو اکیسویں شب ، اگر پہلا روزہ منگل یاجُمُعہ کو ہوا تو ستائیسویں شب اگر پہلا روزہ جُمعرات کو ہوا تو پچیسویں شب اور اگر پہلا روزہ ہفتہ کو ہوا تو میں نے تئیسویں شب میں شَبِ قَدْر کوپایا۔ (نزہۃ الْمَجَالِس ج۱ص۲۲۳)