گناہوں سے تحفُّظ
حضرتِ سیِّدُناعبداﷲابنِ عبّاس رضی اﷲتعالیٰ عنہماسے روا یت ہے کہ سلطانِ ذی شان، رَحمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمانِ تَحَفُّظ نشان ہے: ھُوَیَعْکِفُ الذُّنُوْبَ یُجْرٰی لَہ ٗ مِنَ الْحَسَنَاتِ کَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ کُلِّھَا۔
(ابنِ ماجہ ج۲ ص۳۶۵حدیث۱۷۸۱)
ترجَمہ:” اِعتِکاف کرنے والاگناہوں سے بچارہتاہے اوراس کیلئے تمام نیکیاں لکھی جاتی ہیں جیسے ان کے کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔”