بِلا حائل زمین پر سجدہ کرنا مستحب ہے

بِلا حائل زمین پر سجدہ کرنا مستحب ہے

اللہُ اکبرعَزَّوَجَلَّ !ہمارے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کس قدرسادگی پسند ہیں ، یقینااللہ عَزَّوَجَلّ َکے حضورسجدہ میں اپنی پیشانی خاک پر رکھنا اورپیشانی سے خاکِ پاک کے ذرّات کاچمٹ جاناسرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہت بڑی عاجِزی ہے۔فقہائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:زمین پر بلاحائل (یعنی مُصلّٰی ، کپڑا وغیرہ نہ ہویوں)سجدہ کرنا مُستحب ہے ۔(مراقِی الْفلاح حصّہ ۳ ص۸۵) ”مُکَا شَفَۃُ ا لْقُلُوب” میں ہے، ”حضرت عُمَر بن عبدالعزیزرضی اﷲتعالیٰ عنہ صِرف مِٹّی ہی پر سَجدہ کرتے تھے۔
                    ( مُکَاشَفَۃُالْقُلُوب ص۱۸۱)
Exit mobile version