ایک صاحِب جن کی عمر 100برس سے کچھ کم تھی اپنے دانتوں سے گنّا کھا لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جب گنّا کھاتا ہوں تو میرے دانتوں پر جوان آدَمی رَشک کرتے ہیں ۔کسی نے اُن سے دانتوں کی محفوظی اور مضبوطی کا سبب دریافت کیا تو فرمایا: ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مجھے بچپن میں یہ عمل بتایا تھا کہ عشاء کے وِتر جب پڑھے جائیں تو پہلی رَکعَت میں بعد الحمد سورۂ اِذاجاء دوسری میں تَبَّت یدا اور تیسری میں سورۃُ الاخلاص پڑھنے سے دانت عمر بھر ہر تکلیف سے محفوظ رہتے ہیں۔ جب سے میں اِسی طرح پڑھتا ہوں اور اسی عمل کی یہ بَرَکت ہے ۔”
(1) ترجمہ یعنی ہرحال میں سب خوبیاں اللہ عزوجل کے لئے ہیں جو تما جہاں والوں کا مالک ہے۔
(2) تخمہ یعنی بد ہضمی۔