سادگی

خوراک  پوشاک  سامان زندگی  رہن سہن ہر چیز میں بے جا تکلفات سے بچنا  اور زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی رکھنا یہ بہت ہی پیاری عادت اور نہایت ہی نفیس خصلت ہے۔ سادہ طرز زندگی میں امیری ہو یا فقیری  ہر جگہ ہر حال میں راحت ہی راحت ہے اس عادت والا آدمی نہ کسی پر بوجھ بنتا ہے نہ خود قسم قسم کے بوجھوں سے زیر بار ہو تا ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی ہی رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّماور آپکی مقدس بیویوں کا وہ مبارک طریقہ ہے جو تمام دنیا کے مردوں اور عورتوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ہر مسلمان مرد اور عورت کو چاہے کہ سادگی کی زندگی بسر کر کے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی اس سنت کریمہ پر عمل کرے اور دنیا و آخرت کی راحتوں اور سعادتوں سے سرفراز ہو۔
Exit mobile version