عرق النساء کے دو روحانی علاج

عرق النساء کے دو روحانی علاج

(۱)درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر اوّل آخِر دُرُود شریف ،سورَۃُ الفاتِحہ ایک بار اور سات ۷ مرتبہ یہ دُعا پڑھ کر دم کر دیجئے :  اَللّٰھُمَّ اذْھِبْ عَنِّیْ سُوءَ مَا اَجِدُ (اے اللہ عزوجل مجھ سے مَرض دُور فرما دے) اگر دوسرا دم کرے تو عَنِّیْ کی جگہ عَنْہُ ( یعنی اس سے)کہے ۔ ( مدّت : تا حُصولِ شِفاء)(۲) یامُحْیِیْ سات بارپڑھ کرگیس ہو یاپیٹھ یاپیٹ میں تکلیف یا عِرقُ النِّساء یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضوکے ضائِع ہو جانے کا خوف ہو ، اپنے اوپردم کردیجئے اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ فائِدہ ہوگا۔ (مدّتِ علاج:تا حُصولِ شفاء)

Exit mobile version