اگر شوگر نہ ہو تو خوب گنّے کا رس پئیں ، پیشاب کی رکاوٹ اور خون آنا سب ختم۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دولت کمانے کے شوق میں آج کل عُموماًگنے کے رَس میں بَرف کا پگھلا ہوا پانی کافی مقدار میں ملا یا جاتا اورسکرین(1)کے ذَرِیعے اِس کو میٹھا کیا جاتا ہے۔ لہٰذا آپ زیادہ پیسے دیکر بِغیر برف کے گنے کا خالِص رَس نکلوایئے۔
(1)سکرین ایک سفید رنگ کا سفوف ہوتا ہے جو کہ مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے اور چینی سے تقریباً پانچ سو گنا میٹھا ہوتا ہے(فیروز اللغات ص ۸۰۳)