حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے خصوصی مؤذنوں کی تعداد چارہے:
(۱) حضرت بلال بن رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
(۲) حضرت عبداﷲ بن ام مکتوم(نابینا) رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ یہ دونوں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے مؤذن ہیں۔
(۳) حضرت سعد بن عائذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو ”سعد قرظ” کے لقب سے مشہور ہیں۔ یہ مسجد قبا کے مؤذن ہیں۔
(۴) حضرت ابو محذورہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں اذان پڑھا کرتے تھے۔(2) (زرقانی جلد ۳ ص۶۹ ۲تا ص۲۷۱)