مسجد کی چھت پر چڑھنا
صحن مسجِدکاحصّہ ہے لہٰذامُعْتَکِف کوصحنِ مسجِد میں آنا جانا بیٹھے رہنا
مُطلقاً جائز ہے۔ مسجِدکی چھت پربھی آجاسکتاہے لیکن یہ اُس وَقت ہے کہ چھت پرجانے کاراستہ مسجِدکے اندرسے ہو۔اگراوپرجانے کیلئے سیڑھیاں اِحاطہ مسجِدسے باہَر ہوں تو مُعْتَکِف نہیں جا سکتا ۔ اگرجائے گاتو اعتِکاف فاسِدہوجائے گا۔یہ بھی یادرہے کہ مُعْتَکِف غیرِمُعْتَکِف دونوں کو مسجِدکی چَھت پربِلا ضَرورت چڑھنامکروہ ہے کہ یہ بے ادَبی ہے ۔
معتکف کے مسجد سے باہر نکلنے کی صورتیں
اعتِکاف کے دَوران دو وُجُوہات کی بِناء پر (احاطہ) مسجِدسے باہَرنکلنے کی اجازت ہے۔