پیر سید غلام نظام الدین جامی گولڑوی فرمارہے تھے:
” اس وقت اہل اسلام کے لیےیہ بہت بڑا لمحۀ فکریہ ہے کہ اقوام عالم کے کٹہرے میں کھڑے ہونے والے ایک مسلمان کو کس طریقے سے اس الزام سےبری الذمہ کیا جائے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں“
سادات گھرانے کے اس چاند کوچاہیے تھا جیل کی تاریک راتیں منور کرتا ، اپنے جد اعلیٰ کے وارثوں تک روشنی پہنچاتا ، لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎
پُورا دُکھ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آدھا چاند
ہِجر کی شب۔۔۔۔۔۔اور ایسا چاند!
کس ” مقتل “ سے گزرا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا ” سہما سہما “ چاند!
” دہشت گرد اقوامِ عالم “ کو یہ باور کرانے کی کوئی ضرورت نہیں کہ مسلمان دہشت گرد نہیں!
مسلمانوں پر ہر طرح کے ظلم وستم ڈھاکر الٹا انھیں دہشت گرد مشہورکرنے والی سفاک قومیں یہ کب تسلیم کریں گی کہ مسلمان دہشت گرد نہیں !!
اب یہ رونا چھوڑ دو ، اس کا کوئی فائدہ نہیں………………………!
اب لوگوں کو سمجھاؤ کہ سیدعالمﷺ کے خاکے بنانے والے دہشت گرد ہیں ، لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کردینے والے دہشت گرد ہیں ، مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے دہشت گرد ہیں ، ڈرون دھماکے کرنے والے دہشت گرد ہیں ۔
لقمان شاہد
7/1/2019 ء