منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
جب کہا مل گئے لب حضرت شیخ الاسلام
کتنا پیارا ہے لقب حضرت شیخ الاسلام
ضمہ کسرہ کو بھی پڑتی ہے ضرورت تیری
آپ ہیں ایسے نصب حضرت شیخ الاسلام
بھیڑ میں رہ کے بھی تنہا ہی نظر آتے ہیں
علم وتقوئ کے سبب حضرت شیخ الاسلام
ہم سے ادنیٰ کوبھی دامن میں چھپائے رکھئے
آپ ہیں عالی نسب حضرت شیخ الاسلام
دیدو قسمت ؔکو بھی کچھ فکرونظر کی سوغات
ماہر علم وادب حضرت شیخ الاسلام