توَکُّل کی حقیقت:
حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے توَکُّل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا کہ” دل اللہ
عزوجل کی طرف لگا رہے اوراس کے غیرسے الگ رہے ۔” نیزارشاد فرمایا کہ” توکل یہ ہے کہ جن چیزوں پرقدرت حاصل ہے ان کے پوشیدہ رازکومعرفت کی آنکھ سے جھانکنااور”مذہب معرفت” میں دل کے یقین کی حقیقت کانام اعتقادہے کیوں کہ وہ لازمی امورہیں ان میں کوئی اعتراض کرنے والانقص نہیں نکال سکتا۔”
(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ۔۔۔۔۔۔ص۲۳۲)