۔۔۔۔۔بقیہ مرکبات ناقصہ کا بیان۔۔۔۔۔

مرکب بنائی کی تعریف:
    وہ مرکب ناقص جس کا دوسرا جز ء حرف عطف کو شامل ہو ۔جیسے: أَحَدَ عَشَرَ یہ اصل میں أَحَدٌ وَعَشَرٌ تھا۔ اسے”مرکب تعدادی ”بھی کہتے ہیں۔
تنبیہ:
    مرکب بنائی کے دونوں جز ء مبنی بر فتحہ ہوتے ہیں سوائے اِثْنَا عَشَرَکے؛ کہ اس کا دوسراجزء تو مبنی بر فتح ہی ہوتاہے مگرپہلاجزء معرب ہوگا،اس کی حالت رفعی الف سے اور حالت نصبی وجری یاء سے آئے گی۔جیسے: ہٰذِہِ اثْنَاعَشَرَ کِتَاباً، رَأَیْتُ اثْنَيْ عَشَرَ کِتَاباً۔
مرکب منع صرف کی تعریف:
    وہ مرکب جس میں دو کلمات کو بغیراضافت اور اسناد کے ملا کر ایک کردیاگیاہواور ان میں دوسراکلمہ نہ صوت ہو اورنہ کسی حرفِ عطف کو متضمن ہو ۔ جیسے:بَعْلَبَکُّ(۱)۔اسے ”مرکب مزجی” بھی کہتے ہیں۔ 
تنبیہ:
    مرکب منع صرف کا پہلا جزء مبنی بر فتحہ اور دوسراجز ء معرب باعراب غیرمنصرف ہوتاہے۔
مرکب صوتی کی تعریف:
    وہ مرکب ناقص جس سے کسی جاندار کو بلایا جائے یاجانداریابے جان کی آواز کو نقل کیا جائے۔جیسے: نِخْ نِخْ (اونٹ کو بٹھانے کی آواز)غَاقِ غَاقِ(کوے کی آواز) ۔
تنبیہ:
    یہ تمام مرکبات ناقصہ مکمل جملہ نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ جملے کاجزء بنتے ہیں۔
1۔۔۔۔۔۔بَعْل ایک بت کا نام ہے اوربَکّ ایک بادشاہ کا نام ہے جو اسے پوجا کرتا تھا ، دونوں کو ملا کر ایک شہر کا نام رکھ دیاگیا۔
Exit mobile version