عمامہ

آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عمامہ میں شملہ چھوڑتے تھے جو کبھی ایک شانہ پر اور کبھی دونوں شانوں کے درمیان پڑا رہتا تھا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا عمامہ سفید، سبز، زعفرانی، سیاہ رنگ کا تھا۔ فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کالے رنگ کا عمامہ باندھے ہوئے تھے ۔(2)(شمائل ترمذی ص۹ وغیرہ)
عمامہ کے نیچے ٹوپی ضرور ہوتی تھی فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے اور مشرکین کے عماموں میں یہی فرق و امتیاز ہے کہ ہم ٹوپیوں پر عمامہ باندھتے ہیں۔ (3)   (ابو داؤد باب العمائم ص ۲۰۹ ج۲ مجتبائی)
Exit mobile version